قیدیوں کے تبادلے میں مدد پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں، روس

ماسکو ۔6ستمبر (اے پی پی):روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے میں مدد پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں۔ سبق نیو ز کے مطا بق نے ولادی ووستوک شہر میں منعقدہ مشرقی اقتصادی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے سرد جنگ کے بعد امریکا کے ساتھ قیدیوں …

ماسکو ۔6ستمبر (اے پی پی):روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے میں مدد پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں۔ سبق نیو ز کے مطا بق نے ولادی ووستوک شہر میں منعقدہ مشرقی اقتصادی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے سرد جنگ کے بعد امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے کیے جانے والے معاہدے میں ان کی مدد کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد نے اس حوالے سے ابتدائی مراحل میں انتہائی اہم اور فعال کردار ادا کیا، ہم ان کے شکرگزار ہیں کیونکہ ان کی اس مدد کے نتیجے میں یکم اگست کوہمارے شہریوں کی واپسی ممکن ہوئی۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے حوالے سے کی جانے والی کارروائی میں متعدد دیگر ممالک نے بھی شرکت کی تھی ۔علاوہ ازیں روسی صدر نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے تبادلے کے لیے جگہ کا فراہم کی تھی۔