بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ملتان سٹی کے موضع ڈیرہ محمدی میں قیمتی مشترکہ اراضی کی یکطرفہ اور پچھلی تاریخوں میں مبینہ غیر قانونی تقسیم کا سخت نوٹس لے لیا ہے
قیمتی اراضی کی مبینہ غیر قانونی تقسیم، کمشنر ملتان سے 10 دن میں رپورٹ طلب

مزید خبریں
لاہور۔7جون (اے پی پی):بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ملتان سٹی کے موضع ڈیرہ محمدی میں قیمتی مشترکہ اراضی کی یکطرفہ اور پچھلی تاریخوں میں مبینہ غیر قانونی تقسیم کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔بورڈ آف ریونیو نے لیٹر نمبر 2026-1316 / 318 -E(F)-IV کے ذریعے کمشنر ملتان عامر کریم سے10 روز کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملے کو انتہائی ترجیح پر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ درخواست دہندہ نے موقف اختیار کیا کہ وہ موضع ڈیرہ محمدی میں واقع اراضی کے مالک و قابض ہیں۔جائیداد میں ان کا منظور شدہ نقشے کے مطابق رہائشی مکان بھی شامل ہے ۔قانون کے مطابق ایسی اراضی کی تقسیم کا اختیار ریونیو حکام کے بجائے سول کورٹ کے پاس ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اس غیر قانونی تقسیم و انتقالات کو منسوخ قرار دیا جائے۔








