اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):لاءاینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس مشیر عالم اور جسٹس عمر عطا بندیال نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی، اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان سندھ ہائی …
لاءریفارمز رپورٹ پر عملدرآمد ,عدالتوں میں زیر سماعت کیسز ،عدالتی ہدایات اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):لاءاینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس مشیر عالم اور جسٹس عمر عطا بندیال نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی، اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی محمد شیخ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان،پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید اور سپریم کورٹ کے سابق ججز جسٹس شاکر اللہ جان ،جسٹس عارف حسین خلجی اور جسٹس سیر علی سمیت ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میاں عبد الروف نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں لاءریفارمز رپورٹ پر عملدرآمد ,عدالتوں میں زیر سماعت کیسز ،عدالتی ہدایات اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔








