لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت وکلاکیلئے جامع کمپنسیشن پیکیجز فراہم کئےجائیں گے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت اور وکلاء برادری کے درمیان مضبوط اور تعمیری روابط ضروری ہیں، پیشہ ورانہ معیار کے فروغ اور وکلاء کے مسائل کے مستقل حل کے لیے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پنجاب کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان …

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت اور وکلاء برادری کے درمیان مضبوط اور تعمیری روابط ضروری ہیں، پیشہ ورانہ معیار کے فروغ اور وکلاء کے مسائل کے مستقل حل کے لیے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پنجاب کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار، راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار، سیالکوٹ، منڈی بہائوالدین، جڑانوالہ، لالیاں، ملکوال، میاں چنوں، پسرور اور شکرگڑھ بار ایسوسی ایشنز کے صدور اور عہدیدار شامل تھے۔

بار نمائندگان نے وکلاء کی فلاح و بہبود سے متعلق حکومتی اقدامات خصوصاً لائرز پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری اور اس پر عملدرآمد کو سراہا اور حکومت کے تعاون پر وزیر قانون کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں بار لائبریریز، بار رومز اور ان سے متعلق جاری گرانٹس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر قانون نے یقین دلایا کہ حکومت بار ایسوسی ایشنز کو سہولیات اور تحقیقی ماحول کی بہتری کے لیے مسلسل معاونت فراہم کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت وکلا کے لیے جامع کمپنسیشن پیکیجز فراہم کیے جائیں گے جو طویل المدتی مثبت اثرات کے حامل ہوں گے۔