اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث شہریوں کی شہادت پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سائوتھ ایشیاء اینڈ سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورواہلوالیہ کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف …
لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث شہریوں کی شہادت پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث شہریوں کی شہادت پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سائوتھ ایشیاء اینڈ سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورواہلوالیہ کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ 2003ء کے فائر بندی کے معاہدہ کا احترام کرے اور فائر بندی کی خلاف ورزی کے واقعات کی تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کو ہدایت کی جائے کہ وہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر امن برقرار رکھنے کے لئے فائر بندی پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل کریں۔ ڈاکٹر فیصل نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے بھارت و پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے2 شہری شہید اور ایک بچہ زخمی ہوا تھا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں جو انسانی وقار،بین الاقوامی انسانی حقوق و قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارت مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے علاقائی امن کو خطرہ ہے۔








