فیصل آباد۔ 20 اگست (اے پی پی):سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کی ہدایات پرفیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے 17 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز متحرک ہیں۔
ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرندیم بدرنے بتایا کہ ضلع فیصل آباد اور جھنگ میں پانچ پانچ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چار اور چنیوٹ میں تین موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کام کررہی ہیں اور ہر گاؤں میں مقررہ شیڈول اور روٹ میپ کے تحت مویشی پال حضرات کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے مویشی پال حضرات سے کہا کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور جانوروں کا علاج معالجہ کراکر ان کی صحت کو برقرار رکھیں۔