سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی

میلبورن۔20اگست (اے پی پی):آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر اور سابق کپتان سٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ وہ اس وقت کرکٹ سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اور انہوں نے ریٹائرمنٹ کے منصوبہ کو فی الحال ترک کر دیا ہے۔آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 35 سالہ سٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میں …

میلبورن۔20اگست (اے پی پی):آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر اور سابق کپتان سٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ وہ اس وقت کرکٹ سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اور انہوں نے ریٹائرمنٹ کے منصوبہ کو فی الحال ترک کر دیا ہے۔آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 35 سالہ سٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میں اس وقت کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بڑا پُرسکون ہوں اور آنے والے سیزن کا منتظر ہوں، بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک چیلنج ہو گی، وہ ایک اچھی ٹیم ہے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز رواں سال کے آخر میں نومبراوردسمبر میں شیڈول ہے۔ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 3 سے 7 جنوری 2025 کو سڈنی میں کھیل جائے گا۔سٹیو سمتھ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں دنیا کی دو بہترین ٹیسٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ ٹیسٹ میں اوپننگ جاری رکھنے کے حوالے سے ابھی گفتگو ہو گی۔سابق کپتان نے کہا کہ ابھی ہم انگلینڈ سے ون ڈے میچز کھیلنے جا رہے ہیں اس پر پھر بات ہو گی، میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔آسٹریلوی ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ اپنے دورہ کے دوران میزبان انگلینڈ ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے ڈراپ ہونے اور ٹیسٹ کرکٹ میں فلاپ ہونے پر سٹیو سمتھ کے ریٹائر ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

مزید خبریں
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔