لاڑکانہ۔ 12 نومبر (اے پی پی):پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کا555جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے لاڑکانہ سے پانچ سو سے زائد یاتری خصوصی ٹرین سے ننکانہ صاحب کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ جنم دن کے حوالے سے منعقدہ مذہبی رسومات میں حصہ لیں گے ۔
بابا گرو نانک کے جنم دن کی خوشیوں میں شرکت کے لیے جانے والے یاتریوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ ہندو پنجائیت لاڑکانہ کے رہنماؤں کی جانب سے یاتریوں کو ریلوے اسٹیشن پر الوداع کیا گیا ۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹرین روہڑی میں کراچی سے آنے والی سکھ یاتریوں کی خصوصی ٹرین کا حصہ بن جائے گی اور روہڑی سے پندرہ بوگیوں پر مشتمل خصوصی ٹرین آج رات ننکانہ صاحب کے لیے روانہ ہو کر کل صبح اپنی منزل پر پہنچے گی جبکہ سکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔