لاڑکانہ۔ 01 فروری (اے پی پی):لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 موٹرسائیکلیں، منشیات، چوری شدہ سولر پینل اور نقدی برآمد کر لی۔
لاشاری پولیس نے 3 روپوش ملزمان حیدر، اسلم اور دائم کو، آریجا پولیس نے روپوش ملزم امجد سومرو کو، سچل پولیس نے منشیات فروش غلام حسین جتوئی کو بھنگ سمیت، علی گوہر آباد پولیس نے گھنور واہ والے علاقے میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 جواریوں کو نقدی سمیت، تعلقہ پولیس نے کانڈیرو مغیری سے 3 جواریوں کو نقدی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
دوسری جانب سچل پولیس نے دوران گشت موٹرسائیکل، دھامراہ پولیس نے سکندر غنی بھٹو سے چھینی گئی موٹرسائیکل، دڑی پولیس نے منظور علی کا چوری شدہ سولر پینل برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔