لاڑکانہ کی زیبسٹ یونیورسٹی کیمپس میں 16ویں سافٹ ویئر اور ہارڈویئر نمائش کا انعقاد

132

لاڑکانہ۔ 02 جنوری (اے پی پی):لاڑکانہ کی زیبسٹ یونیورسٹی کیمپس میں 16ویں سافٹ ویئر اور ہارڈویئر نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ نمائش میں کمپیوٹر سائنس کے فائنل ایئر کے طلباء و طالبات نے لیپ ٹاپ کے ذریعے صحت، تعلیم، توانائی، روزگار، ذہنی صحت، مہمان نوازی، روبرکس پر مبنی سوالیہ پرچہ سازی، رجسٹرڈ ورکرز کو روزگار فراہم کرنا، ہاسٹل میں رہائش کی بکنگ اور خودکار نظام، ہوم فوڈ اور بیوریج کی ڈیلیوری، سوفٹ ویئر کے ذریعے عام لوگوں تک خصوصی بچوں کے جذبات پہنچانا، آن لائن شوگر لیول کا پتہ لگانے اور احتیاطی تدابیر اور مشورے، دماغی صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کے لیے اے آئی چیٹ بوٹس

ورزشیں اور مریضوں کے علاوہ ڈاکٹروں کے درمیان تعاون، معاونت اور صنعتوں کے ساتھ نیٹ ورکنگ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 200 سافٹ وئیر اور پراجیکٹس کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ زیبسٹ یونیورسٹی کیمپس لاڑکانہ کی سربراہ ڈاکٹر زاہدہ ابڑو، کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر ممتاز مہر، عبدالخالق میتلو، ثناء، خوشبو، ڈاکٹر مدثر، دانیال مصطفیٰ، ڈاکٹر جلیل احمد تھیبو اور دیگر نے سافٹ وئیر اور ہارڈویئر نمائش کا دورہ کیا جہاں طلباء و طالبات نے انہیں اپنے اپنے پراجیکٹس کے متعلق میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر زیبسٹ یونیورسٹی لاڑکانہ کی سربراہ ڈاکٹر زاہدہ ابڑو نے کہا کہ کمپیوٹر سائنس کے فائنل ایئر کے طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے سافٹ وئیر اور ہارڈویئر نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے

جس میں 200 پروجیکٹس نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں جن میں سے 30 ایسے سافٹ وئیر جو ہم سندھ حکومت کے ساتھ پرائمری، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کو فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس ریجن میں زیبسٹ یونیورسٹی لاڑکانہ آئی ٹی کو بہت فروغ دے رہی ہے، جس میں طلباء و طالبات کو جو کچھ پڑھایا جاتا ہے اس کا پریکٹیکل بھی دیا جاتا ہے۔