فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی
لاہور،حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔28اپریل (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کی ،گرفتار ملزمان کی شناخت محمد رضوان اور محمد عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کو ایڈن سٹی لاہور میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 91 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی۔اس کے علاوہ ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق اہم شواہد بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ایف آئی اے نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔








