لاہور،پتنگ بازی ایکٹ پر4 ہزار 233 مقدمات درج،ترجمان

پنجاب پولیس نے انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد کے لئے صوبہ بھر میں کارروائیاں تیز کرتے ہوئے رواں سال اب تک 9 ہزار 565 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

لاہور۔8جون (اے پی پی):پنجاب پولیس نے انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد کے لئے صوبہ بھر میں کارروائیاں تیز کرتے ہوئے رواں سال اب تک 9 ہزار 565 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ 9 ہزار 219 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 4 لاکھ 66 ہزار 986 پتنگیں اور 14 ہزار 574 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 4 ہزار 395 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 ہزار 233 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ ایک لاکھ 18 ہزار 931 پتنگیں اور 4 ہزار 616 ڈور چرخیاں قبضے میں لی گئیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ صوبے کے کسی بھی علاقے میں پتنگ بازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔