لاہور۔28اپریل (اے پی پی):لاہور کے علاقے چوہنگ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کےساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیرحراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو ریکوری کے لیے سندر کے علاقے میں لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،جس پر جوابی فائرنگ کے دوران زیرحراست دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والے ملزمان کی …
لاہور،چوہنگ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، دو زیرحراست ملزمان ہلاک

مزید خبریں
لاہور۔28اپریل (اے پی پی):لاہور کے علاقے چوہنگ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کےساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیرحراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو ریکوری کے لیے سندر کے علاقے میں لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،جس پر جوابی فائرنگ کے دوران زیرحراست دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت عالم شیر اور ہاشم کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور دیگر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ سکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے۔








