لاہور،ڈاکوئوں کی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری قتل

3

لاہور۔17جون (اے پی پی):لاہور میں ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔شہری افتخار قریبی نجی بنک میں 16لاکھ جمع کروانے جارہا تھا کہ رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر ملزم نے فائرنگ کر دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ایس پی سٹی بلال احمد کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے دی۔متاثرہ شہری کو کو میو ہسپتال منتقل کیا گیامگر جاں بر نہ ہو سکا۔

مقتول آڑھت کا منشی تھااور بینک میں پیسے جمع کروانے جا رہا تھا۔مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار پیسے لوٹے بغیر ہی قتل کرکے فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتول منشی افتخار سے بچ جانے والی رقم آڑھت مالک کے حوالے کر دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ قتل یا ڈکیتی کی کوشش سمیت تمام پہلوئوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واقعہ میں ملوث ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔