لاہور، سائن بورڈ کا پائپ چوری کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور، سائن بورڈ کا پائپ چوری کرنے والا ملزم گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):موٹروے پولیس نے سائن بورڈ کا پائپ چوری کرنےوالے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم ٹو سائوتھ پر موٹر وے پولیس نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور چوری کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب سپیشل ٹائیگر پٹرولنگ ٹیم نے سائن بورڈ کے پاس ایک مشکوک شخص کو دیکھا۔ پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے لوکیشن بورڈ کے پائپ کا ٹکڑا اور ہتھوڑا برآمد ہوا، جبکہ سائن بورڈ کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔ ایف ڈبلیو او کی نگرانی ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کا جائزہ لیا۔ گرفتار ملزم منیر احمد کے خلاف تھانہ چوہنگ لاہور میں استغاثہ جمع کرا دیا گیا ہے۔








