لاہور۔20نومبر (اے پی پی):موٹروے پولیس کو سوموارکی صبح دھند کی وجہ سے موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سے خان بیلہ تک،موٹروے ایم فور گوجرہ سے عبدالحکیم تک اور موٹروے ایم تھری پیر محل سے درخانہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کرنا پڑیں،
جو کچھ دیر بعد حد نگاہ میں بہتری آنے کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دی گئیں، ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کی گئیں، روڈ یوزرز گاڑیوں کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز رفتاری سے پرہیز کرتے ہوئے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،
روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔