لاہور، موٹر سائیکل اور کوسٹر کے درمیان تصادم ، ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):لاہور کے علاقے سندر اڈا مل کے قریب موٹر سائیکل اور مزداکوسٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسراشدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کے نتیجے میں30 سالہ غفار ولد مبارک موقع پر دم توڑ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں …

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):لاہور کے علاقے سندر اڈا مل کے قریب موٹر سائیکل اور مزداکوسٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسراشدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کے نتیجے میں30 سالہ غفار ولد مبارک موقع پر دم توڑ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی لاش پولیس کے حوالے کر دی جبکہ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں