لاہور۔19جون (اے پی پی):لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےایک ہزار 800کلو گرام سے زائدمضر صحت مرغیاں تلف کر دیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کے حکم پر نواحی علاقہ چک دیدہ میں مردہ مرغیاں لے جانے والا لوڈر رکشہ پکڑا گیا، جعلسازی پر مقدمہ درج کروا کے ایک ہزار 800کلو سے زائد بیمار مضر صحت مرغیاں تلف کر دی گئیں جو لاہور شہر اور مضافات میں سپلائی کے لیے لائی جا رہی تھی۔ٹولٹن مارکیٹ میں53 سپلائرز اور گوداموں سے 2لاکھ 17ہزار کلو گوشت چیک کیا گیا،تلف کردہ مرغیاں مختلف امراض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے مر چکی تھی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا ٹولنٹن مارکیٹ سے برآمد شدہ بیمار مرغیاں موقع پر تلف کر دی گئیں۔سپلائر رکشہ کیخلاف مقدمہ درج کروا کے سپلائی چین کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کرنا سنگین جرم ہے، زیادہ منافع کی لالچ میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، بین الاقوامی طرز پر گوشت کی تیاری اور ترسیل کے نظام پر کام کر رہے ہیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا جعلساز مافیا کے جڑ سے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
شہری پہلے سے ذبح شدہ گوشت نہ خریدیں، مرغی اپنے سامنے ذبح کروائیں۔