لاہور۔6اپریل (اے پی پی):پنجاب پولیس نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں پتنگ بازی اور غیر قانونی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او محسن شہزاد نے خفیہ اطلاع ملنے پر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ملزم عثمان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ جٹ چوک پر آن لائن آرڈر کے ذریعے پتنگیں سپلائی کرنے آیا …
لاہور ، ملزم پتنگوں و کیمیکل ڈور کی چرخیوں سمیت گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔6اپریل (اے پی پی):پنجاب پولیس نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں پتنگ بازی اور غیر قانونی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او محسن شہزاد نے خفیہ اطلاع ملنے پر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ملزم عثمان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ جٹ چوک پر آن لائن آرڈر کے ذریعے پتنگیں سپلائی کرنے آیا تھا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے 250 سے زائد پتنگیں اور 43 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔








