لاہور ، منشیات کی فروخت کے ملزم کو 20 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

لاہور۔10فروری (اے پی پی):لاہور کی سیشن عدالت نے منشیات فروخت کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اسامہ کو 20 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج خلیل احمد عاصم نے فیصلہ سنایا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پراسیکیوٹر رانا اکرام اللہ خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کے قبضے سے5500 گرام …

لاہور۔10فروری (اے پی پی):لاہور کی سیشن عدالت نے منشیات فروخت کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اسامہ کو 20 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج خلیل احمد عاصم نے فیصلہ سنایا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پراسیکیوٹر رانا اکرام اللہ خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کے قبضے سے5500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، دورانِ سماعت ملزم کے خلاف13 گواہان پیش کیے گئے۔ عدالت نے گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی۔