لاہور۔30مئی (اے پی پی):لاہور جنرل ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ نومولود بچوں میں 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پطرس مسیح نامی شخص کی25 سالہ بیوی کو گزشتہ روز تشویش ناک حالت میں ایل جی ایچ گائنی وارڈ میں لایا گیا جہاں اس نے یکے بعد دیگرے 4 بچوں کو جنم دیا،جو اپنی ماں سمیت رو بصحت ہیں ۔
انتظامیہ کے مطابق زچہ و بچہ خیریت سے ہیں تاہم چاروں بچوں کو مزید علاج معالجہ کے لئے نرسری میں رکھا گیا ہے۔پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے خواتین ڈاکٹرز ،نرسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔