لاہور۔6اپریل (اے پی پی):لاہور سمیت صوبے بھر سے اب تک 34 ہزار سے زائد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا گیاہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے ،اس وقت 201 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ اب تک ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں …
لاہور سمیت صوبے بھر سے اب تک 34 ہزار غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ،ترجمان پنجاب پولیس

مزید خبریں
لاہور۔6اپریل (اے پی پی):لاہور سمیت صوبے بھر سے اب تک 34 ہزار سے زائد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا گیاہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے ،اس وقت 201 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ اب تک ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 13 ہزار سے زائد مرد، 6 ہزار 868 خواتین اور 14 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 10 ہزار 665 ایسے افراد شامل ہیں جن کے پاس رہائشی ثبوت موجود تھا جبکہ 11 ہزار 114 افراد افغان سٹیزن کارڈ کے حامل تھے اور 12 ہزار 206 افراد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی تھے۔








