لاہور سمیت پنجاب بھر میں شرپسند، دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 24 گھنٹوں کے دوران 383 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے گئے،
لاہور سمیت پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 383 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز،74 مشتبہ افراد گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔13جولائی (اے پی پی):لاہور سمیت پنجاب بھر میں شرپسند، دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 24 گھنٹوں کے دوران 383 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے گئے،
11 ہزار 400 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 74 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران صوبے بھر میں مجموعی طور پر 84 ہزار 210 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن میں 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور 29 ہزار 445 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک ہزار 971 پستول، 152 بندوقیں، 213 رائفلیں اور بھاری مقدار میں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سرچ، سویپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس مقامات، تعلیمی اداروں، بس اڈوں، ہوٹلوں اور سرائوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈکومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔








