لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور شمال مشرقی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

"محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور شمال مشرقی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔”

لاہور۔29جولائی (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور شمال مشرقی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جا ری رہا جبکہ دیگر علاقوں میں مطلع ابرالود رہنے کیساتھ موسم گرم مرطوب رہا۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 33 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح87 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس سول سکریٹریٹ میں78،برکی روڈ 56،عسکری ٹین49،ماڈل ٹائون 75،بیدیاں روڈ 66 اور علامہ اقبال ٹاون میں88 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں