لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، پاکپتن، وہاڑی، بہاولپور

لاہور۔30جون (اے پی پی):لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، پاکپتن، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور گردونواح میں شام و رات کے اوقات میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ،تا ہم صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بنیادی طور پر گرم اور خشک موسم رہا تا ہم صوبہ کے بعض علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 اور زیادہ سے زیادہ40 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 173فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 119، اے آرسی 73،برکی روڈ176،عسکری ٹین79،ماڈل ٹائون 96، پیرا گون سٹی 155،بیدیاں روڈ117اور علامہ اقبال ٹاون میں 153ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔