اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):لاہور میں دوسرے بین الاقوامی باکسنگ چیمپیئن شپ کا آغاز ہوگیا۔ عالمی سطح کی یہ چیمپیئن شپ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔ باکسنگ چیمپئن شپ پاک فوج، حکومت پنجاب اور فوجی فرٹیلائزرز کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے،اہم فائٹ فار گلوری چیمپئن شپ جناح سپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں کھیلی جارہی ہے ۔ ایونٹ میں 15 ممالک …
لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپیئن شپ شروع

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):لاہور میں دوسرے بین الاقوامی باکسنگ چیمپیئن شپ کا آغاز ہوگیا۔ عالمی سطح کی یہ چیمپیئن شپ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
باکسنگ چیمپئن شپ پاک فوج، حکومت پنجاب اور فوجی فرٹیلائزرز کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے،اہم فائٹ فار گلوری چیمپئن شپ جناح سپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں کھیلی جارہی ہے ۔
ایونٹ میں 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔6 پاکستانی اور 38 بین الاقوامی باکسرز مختلف ٹائٹلز کےلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
امریکا، برطانیہ، جرمنی، کوریا، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن اور نیدرلینڈز سمیت متعدد ممالک کے باکسرز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
دیگر ممالک کے باکسرز، آفیشلز اور ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان بھی ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں ۔غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہارکیا جبکہ پاکستانی باکسرز کی عالمی کارکردگی کی بھرپور پذیرائی بھی کی ۔واضح رہے کہ بین الاقوامی باکسنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے احسن اقدام ہے۔








