لاہور۔20جون (اے پی پی):موٹروے پولیس نے لاہور میں فروخت کے لیے جانےوالا ساڑھے 4 من بدبو دار مضر صحت گوشت برآمدکر لیا۔ترجمان موٹروے پولیس کےمطابق پٹرولنگ افسران نے مانگا منڈی کے قریب مشکوک گاڑی کا تعاقب کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ یہ گوشت لاہور لے کر جارہے تھے، جو مختلف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں سپلائی ہونا تھا۔
ترجمان کے مطابق بد بو دار گوشت کی فوڈ اتھارٹی کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے۔ برآمد گوشت، ملزمان اور گاڑی مزید کارروائی کے لیے فوڈ اتھارٹی کے حوالے کردی گئی ہے۔ڈی آئی جی سید فرید علی نے پٹرولنگ افسران کو اس اقدام پر شاباش دی ۔