لاہور میں وفاقی عدالتوں اور ٹربیونلز کے کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 50ملین روپے کے فنڈزمختص ، پی ایس ڈی پی

130
National Food Security

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 25-2024 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کےتحت لاہور میں وفاقی عدالتوں اور ٹربیونلز کے کمپلیکس کی تعمیر کے لئے وزارت قانون و انصاف کے منصوبہ کے لئے 50ملین روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔

پی ایس ڈی پی کے مطابق اس منصوبہ پر مجموعی لاگت کاتخمینہ 184.568 ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2024 تک 87.6 ملین روپے کے فنڈزکا اجرا متوقع ہے۔ آئندہ مالی سال میں منصوبہ کی تکمیل کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کےتحت50ملین روپے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔