لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

173

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہاجبکہ دیگر علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی تاہم گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت بعض اضلاع میں بارش ہوئی ۔

پنجاب میں سب سے زیادہ بارش لاہور میں (ایئرپورٹ 08، سٹی 03) ، ملی میٹر ،سیالکوٹ (ایئرپورٹ ، سٹی 03) ،گجرات 03 اورقصور میں 02،ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔تر جمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11اور زیادہ سے زیادہ 17سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب75رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 326فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس ہائیکنگ اینڈ مونٹینی 477،پاورزون 550،اڈا پلاٹ 427،ویلنشیا ٹان 828، گرینڈ چارٹر سکول425،پاور زون 856،ہنڈا گیٹ وے 531،طفیل روڈ418،یوایم ٹی 382اور یو ایس قونصلیٹ 376ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔