لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون ،رواں سال 9120 ملزمان گرفتار

105
راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار، پانچ کلو چرس برآمد

لاہور۔18نومبر (اے پی پی):لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران رواں سال 9120 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اس ضمن میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے پیر کو جاری بیان میں کہا ہے کہ لاہور پولیس نے رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 8833مقدمات درج کر کے 9120 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے 6926کلو چرس، 394کلو افیون،261 کلو ہیروئین،161کلو آئس اور60889لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔

سٹی ڈویژن میں منشیات فروشی کے2013ملزمان،کینٹ میں 1907، سول لائنزمیں 953، صدرمیں 1250، اقبال ٹان میں 1423اورماڈل ٹان میں 1574ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لئے بڑے پیمانے پرکارروائیاں جاری ہیں۔منشیات کی سمگلنگ اور استعمال کو روکنے کے لئے جامع حکمت عملی پر کاربند ہیں۔

انہوں نے ماڈرن ڈرگزکی خرید و فروخت اورآن لائن سپلائی کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین توڑنے کے لئے پولیس افسران متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔محکمہ پولیس کے تمام ونگز باہمی اشتراک سے کرائم کنٹرول میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور تعلیمی اداروں کے گردونواح میں سرچ و کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین، آن لائن اور کورئیر کمپنی کے ذریعے خرید و فروخت کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔