کیپٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او )لاہور بلال صدیق کمیانہ نےکہا ہےکہ رواں سال کے دوران شہر بھر میں 1590 سرچ اور کومبنگ آپریشنز کیےگئے ہیں،
لاہور پولیس کے سرچ و کومبنگ آپریشنز، مشتبہ افراد گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔29اپریل (اے پی پی):کیپٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او )لاہور بلال صدیق کمیانہ نےکہا ہےکہ رواں سال کے دوران شہر بھر میں 1590 سرچ اور کومبنگ آپریشنز کیےگئے ہیں، جن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کو موثر بنانا ہے۔ ترجمان کے مطابق ان آپریشنز کے دوران81 ہزار سے زائد گھروں اور ایک لاکھ54 ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی جسکے نتیجے میں408 مشتبہ افراد اور64 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر116 جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے پر56 مقدمات درج کیے گئے، شراب نوشی کے26 اور منشیات سے متعلق 29 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 133 مارکیٹوں، 3 ہزار سے زائد دکانوں اور 92 بس اڈوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔ مزید برآں 286 ہوٹلوں اور 385 ہاسٹلز کو بھی چیک کیا گیا۔اس حوالے سے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے قانون شکن عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔








