لاہور۔29اکتوبر (اے پی پی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں،جس کے مطابق دونوں ادارے پنجاب میں روزگار کے مواقع بڑھانے اور کاروباری برادری کو موزوں افراد قوت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔ اس کے علاوہ پورے صوبہ میں ملازمت کی تلاش کرنے والے نوجوانوں اور آجروں کے درمیان براہ راست روابط کو بھی فروغ …
لاہور چیمبر اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
لاہور۔29اکتوبر (اے پی پی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں،جس کے مطابق دونوں ادارے پنجاب میں روزگار کے مواقع بڑھانے اور کاروباری برادری کو موزوں افراد قوت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔ اس کے علاوہ پورے صوبہ میں ملازمت کی تلاش کرنے والے نوجوانوں اور آجروں کے درمیان براہ راست روابط کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ ایم او یو پر لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد اور پی آئی ٹی بی کے سینئر پروگرام مینجر شمس الاسلام نے دستخط کیے جبکہ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان،نائب صدر شاہد نذیر چودھری اور ڈائریکٹر لیبر نارتھ عمران حیدر ٹیپو بھی اس موقع پر موجود تھے۔
صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے پنجاب جاب پورٹل کے قیام کو بزنس کمیونٹی اور ہنرمند افرادی قوت کے درمیان مضبوط روابط کے لیے پنجاب حکومت کا اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پلیٹ فارم سے ممبران کو افرادی قوت کی تلاش میں مدد ملے گی اور نہ صرف چیمبر کے اراکین بلکہ مجموعی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا۔لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور لاہور چیمبر کا اشتراک ایک کامیاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی مثال بنے گا اور امید ہے کہ یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
نائب صدر لاہور چیمبر شاہد نذیر چوہدری نے اس منصوبے کی وسیع تر اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پنجاب جاب پورٹل روزگار اور افرادی قوت کی فراہمی میں بہترین کردار ادا کررہا ہے ۔پی آئی ٹی بی کے سینئر پروگرام مینیجر شمس الاسلام نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب جاب پورٹل پنجاب حکومت کا ایک فری آف کاسٹ منصوبہ ہے جس پر 9 لاکھ ملازمتوں کے متلاشی اور87 ہزار آجر رجسٹرڈ ہیں۔ اس پورٹل میں ٹریننگ کا پورشن بھی رکھا گیا ہے۔ یہ اشتراک پنجاب کی ورک فورس اور آجروں کے لیے ایک نادر موقع ہے۔








