لاہور چیمبر آف کامرس کی چین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مینوفیکچرنگ کی دعوت

لاہور۔17فروری (اے پی پی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے چینی تاجروں کے وفد سے ملاقات میں چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں صنعتکاری شروع کرنے کی دعوت دی ہے جس سے پاکستان کی معیشت کو بڑی مدد ملے گی۔لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین آمنہ رندھاوا، خرم لوہدی ، احسن شاہد اور …

لاہور۔17فروری (اے پی پی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے چینی تاجروں کے وفد سے ملاقات میں چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں صنعتکاری شروع کرنے کی دعوت دی ہے جس سے پاکستان کی معیشت کو بڑی مدد ملے گی۔لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین آمنہ رندھاوا، خرم لوہدی ، احسن شاہد اور وفد کے سربراہ حسن ضیا خان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کے لیے اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کی وسیع گنجائش ہے جس سے نہ صرف انہیں فائدہ ہوگا بلکہ چینی سرمایہ کار سستی افرادی قوت سے بھی استفادہ کرسکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی میں بھی مدد ملے گی۔میاں ابوذر شاد، انجینئر خالد عثمان اور شاہد نذیر چوہدری نے پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا، مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کا گیٹ وے ہے جو 2 ارب سے زائد افراد کے مارکیٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے چینی وفد کو پاکستان کے نوجوان، ہنر مند اور لاگت میں مقابلہ کرنے والے ورک فورس اور حکومت کی سرمایہ دوست پالیسیوں سے آگاہ کیا جو پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے پرکشش بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کاروبار کے لیے بہترین جگہ ہے سی پیک کی مضبوط بنیاد اور پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی بدولت ہم پرامید ہیں کہ شراکت داری میں اضافہ خوشحالی لائے گا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے موزوں ماحول کے قیام میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا، جن میں جدید ترین خصوصی اقتصادی زونز ، ٹیکس میں مراعات اور قواعد و ضوابط کو آسان بنانا شامل ہے۔

انہوں نے چینی وفد کو یقین دلایا کہ لاہور چیمبر پاکستان کی مارکیٹ میں ان کی داخلے کی سہولت فراہم کرنے میں مکمل تعاون کرے گا۔چینی وفد کے اراکین نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹیجک لوکیشن اور ترقی کرتی معیشت کے ساتھ اس کی معاون پالیسیوں نے اسے عالمی سطح پر چینی صنعتوں کے لیے ایک بہترین مقام بنا دیا ہے۔

لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین امینہ رندھاوا، خرم لوہدی اور احسن شاہد نے کہا کہ چینی صنعتوں کا پاکستان منتقل ہونا نہ صرف دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے گا بلکہ اس سے ٹیکنالوجی کی منتقلی، ہنر کی ترقی اور علاقے میں پائیدار اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

مزید خبریں