لاہور ڈسٹرکٹ نے پنجاب سٹرانگسٹ وومین (را)پاور لفٹنگ چمپئن شپ جیت لی ،امنہ بابر لاہور نے 250کلو ٹوٹل کے ساتھ سٹرانگسٹ وومین پنجاب کی بیلٹ جیت لی ۔قصور نے رنر اپ اور گوجرانولہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پاکستان ( را) پاور لفٹنگ فیڈریشن ملحقہ ورلڈ را پاور لفٹنگ فیڈریشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر سہیل جاوید بٹ کے مطابق فوریسٹ کیفے پاک عرب سوسائٹی لاہور میں منعقدہ چمپئن شپ
لاہور ڈسٹرکٹ نے پنجاب سٹرانگسٹ وومین (را) پاور لفٹنگ چمپئن شپ جیت لی

مزید خبریں
لاہور۔13مئی (اے پی پی):لاہور ڈسٹرکٹ نے پنجاب سٹرانگسٹ وومین (را)پاور لفٹنگ چمپئن شپ جیت لی ،امنہ بابر لاہور نے 250کلو ٹوٹل کے ساتھ سٹرانگسٹ وومین پنجاب کی بیلٹ جیت لی ۔قصور نے رنر اپ اور گوجرانولہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پاکستان ( را) پاور لفٹنگ فیڈریشن ملحقہ ورلڈ را پاور لفٹنگ فیڈریشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر سہیل جاوید بٹ کے مطابق فوریسٹ کیفے پاک عرب سوسائٹی لاہور میں منعقدہ چمپئن شپ کا افتتاح محمد طارق چوہدری ڈی ایس پی موٹر وے ہائی وے وہاڑی اورچیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی انٹرنیشنل پاور لفٹر پاکستان کے پہلے سٹرانگسٹ مین ( 1999) انسپکٹر پنجاب پولیس عقیل جاوید بٹ نے کیا، چمپئن شپ میں لاہور، ننکانہ، گوجرانوالہ، قصور، فیصل آباد کی 50سے زائد کیٹیگری جونئیر، سینئر، ماسٹر خواتین پاور لفٹر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چمپئن شپ میں ڈیڈ لفٹ ، بینچ پریس ،سکواٹ تینوں ایونٹس کے مقابلے ہوئے نیشنل ویٹ لفٹنگ کلب پنجاب سٹیڈیم کی ممبر آمنہ بابر نے بینچ پریس 45کلو،سکواٹ 95کلو،ڈیڈلفٹ 110 کلو ٹوٹل 250 کلو سب سے زیادہ وزن اٹھا کر پنجاب کی مضبوط ترین خاتون پاور لفٹر کی بیلٹ اور چوہدری محمد اشرف سے پانچ ہزار روپے کا انعام سینکڑوں شائقین کی موجودگی میں وصول کیا۔
گولڈ میڈلسٹ سندس تیمور،ماہیرہ رمضان،رقشی آصف،مسکان شہزاد،سمرین نیاز،عروج دلاور، مہوش امداد،کشف الطاف،اقصی حسین،ہمیرا افتخار،آمنہ بابر،حرا خان،ثنا طارق سلور میڈلسٹ علیزہ خادم،سدرہ تل منتہا،سیماب،رخسار آفتاب،آئشہ رشید،اقرا اشرف،علیشہ منشاہ،ملائکہ وسیم،سائرہ عامر،نازیہ پروین براونز میڈلسٹ میں ذیلہ قمر،ایمان فاطمہ،زینت اشرف،ایمان فاطمہ، نور شہزاد،علیزہ جواد ، مبین فاطمہ،سحر عامر،عمبرین فیصل،شہزادی ناظر شامل ہیں۔ چیف گیسٹ چوہدری محمد اشرف ایڈووکیٹ وہاڑی انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر انکے ہمراہ انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹرز را ظفر اقبال ایڈووکیٹ، عابد خان، شہزاد گل،مریم عقیل شاہ انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر ،انٹرنیشنل ایتھلیٹ شہزادی گلفام،اولمپین اتھلیٹ آف واپڈا سائرہ فضل، عدنان بھٹی نے انعامات تقسیم کیے۔ آرگنائزنگ سیکرٹری نیشنل پاور لفٹر مدثر بٹ تھے۔ٹیکنیکل آفیشلز میں راشد ندیم بٹ گوجرانوالہ ، عثمان عقیل بٹ، وسیم اکرم، حافظ عمران عزیزی، عبداللہ سہیل بٹ، عبدالغفار، فیصل فرید، عبدل ھادی ذیشان بٹ، آمنہ بابر، حرا خان، آئینہ اکبر، اقرا اشرف، لبنہ شہزادی، شہزادی ناظر، نائلہ مقصود بٹ شامل ہیں ۔








