لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نواز کی ھدایت کے مطابق لاہور کو تجاوزات سے پاک بنانے کے ویژن پر عملدرآمد کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے گرینڈ اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ ڈی سی لاہورکی ہدایت پر بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں، اسدوران743 تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا جبکہ سامان قبضہ میں لے لیا گیا، مختلف علاقوں سے 1945 غیر قانونی بینرز …
لاہور کو تجاوزات سے پاک بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک

مزید خبریں
لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نواز کی ھدایت کے مطابق لاہور کو تجاوزات سے پاک بنانے کے ویژن پر عملدرآمد کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے گرینڈ اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
ڈی سی لاہورکی ہدایت پر بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں، اسدوران743 تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا جبکہ سامان قبضہ میں لے لیا گیا، مختلف علاقوں سے 1945 غیر قانونی بینرز اور فلیکسز بھی فوری طور پر ہٹا دی گئیں،تحصیل نشتر میں80 پختہ غیر قانونی تعمیرات، دکانیں اور شیڈز ہٹائےگئے جبکہ کاہنہ سبزی منڈی کے اطراف میں تجاوزات کا مکمل صفایا کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سینکڑوں عارضی تعمیرات اور رکاٹیں بھی ختم کر دی گئیں۔
ضلعی انتظامیہ لاہور اور بلدیہ عظمی کے ریگولیشن ونگ نے مشترکہ طور پر ہڈیارہ ڈرین تا گجومتہ میگا آپریشن انجام دیا۔
ان کارروائیوں کا مقصد ٹریفک کی روانی میں بہتری اور شہریوں کو سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے کہا کہ آپریشنز کے نتیجے میں لاہور کی سڑکیں کشادہ اور تاریخی مقامات زیادہ نمایاں ہو رہے ہیں۔ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ آخری تجاوزات کے خاتمے تک گرینڈ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔








