لاہور کی تاجر برادری کا عزم استحکام آپریشن کی حمایت کا اعلان

لاہور۔27جون (اے پی پی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری اور چیئرمین پیاف فہیم الرحمن سہگل نے کہا ہے کہ تاجر برادری عزم استحکام پاکستان آپریشن کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے، امن و امان سے ہی معاشی حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں لاہور پریس کلب میں دیگر تاجر رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس …

لاہور۔27جون (اے پی پی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری اور چیئرمین پیاف فہیم الرحمن سہگل نے کہا ہے کہ تاجر برادری عزم استحکام پاکستان آپریشن کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے، امن و امان سے ہی معاشی حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں لاہور پریس کلب میں دیگر تاجر رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک صحیح سمت میں چل پڑا ہے ، سیاسی استحکام آگیا ہے اب معاشی استحکام بھی آئے گا۔فوجی اور سیاسی قیادت مل کر غیر ملکی سرمایہ کاری لارہے ہیں، غیرملکی سرمایہ کاروں نے اعتماد کاا ظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن کے ساتھ بزنس کمیونٹی کھڑی ہے، حکومت اور فوج کے ساتھ ہیں ، اگر ہم نے ساتھ نہ دیا تو ملک میں صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ظفر محمود چوہدری نے کہا کہ معاشی پہیہ چلنے سے ہی مہنگائی کم ہو گی جس کے لئے امن و امان کا ہونا ناگزیر ہے اور امن و امان کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں چیئرمین پیاف فہیم الرحمن سہگل نے کہ غیر ملکی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کر رہی ہیں ، معیشت کو مضبوط کرنے سے ہی دفاع مضبوط ہوگا، سیاسی عدم استحکام کی وجہ مقامی سرمایہ کا باہر جا نا ہے۔پوری تاجر برادری عزم استحکام کے لئے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی نے تاجر برادری سے مشاورت کے بعد نئے شعبے مراعات کے لئے شامل کیے ہیں۔یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں، اس ملک میں امن اور استحکام ہے تو ہم سب کی زندگیوں میں استحکام ہے اور ان تمام چیزوں کے لیے سب سے زیادہ ضروری سیاسی استحکام ہے اور سیاسی استحکام کی متلاشی سیاسی قیادت ہی اس ملک کو سیاسی استحکام بخش سکتی ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ سپیشل انویسٹمنٹ فسلی ٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا سیاسی و معاشی استحکام کے لئے فورسز جو کام کر رہی ہیں ہمیں ان کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت، فوج ، بزنس کمیونٹی اور عوام ایک پیج پر ہیں ۔

 

مزید خبریں