لاہور ہائیکورٹ،الا ئونس ریکوری کیس میں رٹ پٹیشن مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے سابق رجسٹرار سے چار لاکھ روپے ماہانہ الائونس کی ریکوری کیخلاف دائر رٹ پٹیشن ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی،

لاہور۔12جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے سابق رجسٹرار سے چار لاکھ روپے ماہانہ الائونس کی ریکوری کیخلاف دائر رٹ پٹیشن ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی،جسٹس راحیل کامران شیخ نے سابق ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سید خورشید انور رضوی کی درخواست پر10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا،عدالت نے قرار دیا کہ ہائیکورٹ کی انتظامی یا مشاورتی کمیٹی کے فیصلے کو آرٹیکل199 کے تحت ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا،سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق ہائیکورٹ کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر نہیں ہو سکتی،فیصلے میں کہا گیا کہ رجسٹرار ہائیکورٹ کا عہدہ جوڈیشل سروس کا حصہ ہے اور الا ئونس سے متعلق معاملہ سروس میٹر میں آتا ہے،لہذا متعلقہ افسران پنجاب سب آرڈینیٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل سے رجوع کر سکتے ہیں،عدالت نے قرار دیا کہ رجسٹرار کا الا ئونس ختم ہونے کے بعد مساوی بنیاد پر سابق ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کا دعوی بھی برقرار نہیں رہتا۔

مزید خبریں