لاہور ہائیکورٹ، ضلعی حکومتوں کو تحلیل کرنے کیخلاف درخواست پر حکام سے جواب طلب،سماعت ملتوی

80

لاہور۔15جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی حکومتوں کو تحلیل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت12 فروری تک ملتوی کر دی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کرنل (ر)مبشر کے وکیل ملک اویس خالد نے دلائل دیئے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ضلعی حکومتیں بحال کرنے کا حکم دے،عدالت نے واضح کیا کہ آئندہ سماعت پر تحریری جواب نہ آنے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کوذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد عدالت پیش ہوئے،وکیل کا موقف تھا کہ تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دی جائے،عدالت نے سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔