لاہور ہائیکورٹ نے پب جی گیم کے ذریعے دوستی کے بعد پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کے خلاف درج اغوا کے مقدمے میں نامزد ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ، پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کیخلاف درج اغوا کیس میں جواب طلب

مزید خبریں
لاہور۔9جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پب جی گیم کے ذریعے دوستی کے بعد پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کے خلاف درج اغوا کے مقدمے میں نامزد ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شہباز رضوی نے ملزم عثمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے عدنان کلیاڑ ایڈوکیٹ پیش ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ لڑکا اور لڑکی کے درمیان پب جی گیم کے ذریعے دوستی ہوئی جو بعد ازاں پسند کی شادی پر منتج ہوئی۔ لڑکی کے والدین نے ناراضگی پر لڑکے کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا۔لڑکی کے والدین نے دبا وڈال کر لڑکی سے لڑکے کے خلاف بیان دلوایا،جبکہ مقدمے میں شامل اغوا اور زیادتی کی دفعات جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ درخواست گزار گزشتہ پانچ ماہ سے جیل میں قید ہے، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کر لیا ۔








