لاہور ہائیکورٹ نے چکوال میں نو سالہ بچی ہانیہ احمد قتل کیس کی شفاف تحقیقات کیلئے زیر سماعت درخواست میں سی سی ڈی کے خلاف دائر متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی
لاہور ہائیکورٹ ، چکوال میں نو سالہ بچی کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے سی سی ڈی کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
لاہور۔17جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے چکوال میں نو سالہ بچی ہانیہ احمد قتل کیس کی شفاف تحقیقات کیلئے زیر سماعت درخواست میں سی سی ڈی کے خلاف دائر متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی ۔ وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیاکہ سی سی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے والد اور کمسن بھائی بھی زخمی ہوئے یہ غلطی نہیں بلکہ بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لائسنس ٹو کل نہیں دیا جا سکتا
سی سی ٹی وی، وائرلیس اور اسلحہ ریکارڈ محفوظ کیا جانا چاہیے۔سی سی ڈی کے قواعد، تربیت اور نگرانی کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے لہذا سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔ چکوال سانحہ پر عدالتی نگرانی میں شفاف تحقیقات کی جائیں۔درخواست گزار وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایاکہ میں یہاں سی سی ڈی کی قانونی حیثیت کے تعین کے معاملے کو لے کر آیا ہوں جس پر عدالت نے قرار دیا کہ سی سی ڈی کے خلاف دائر متفرق درخواست کو مرکزی درخواست کے ساتھ سنیں گے ۔عدالت نے رجسٹرار آفس کو مرکزی کیس کے ساتھ دائر متفرق درخواست کو مقررکرنے کی ہدایت کردی ۔








