لاہور ہائیکورٹ میں سال نو کی پہلی درخواست دائر

لاہور۔1جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں2026 کی پہلی درخواست دائر کردی گئی، جمعرات کو سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے لیے مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی جس میں پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مفت اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا …

لاہور۔1جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں2026 کی پہلی درخواست دائر کردی گئی، جمعرات کو سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے لیے مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی جس میں پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مفت اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات سمیت متعدد ضروری دوائیں دستیاب نہیں ہیں۔

درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ ادویات کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو مہنگی دوائیں نجی فارمیسیوں سے خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے، جو غریب عوام کے لیے مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق بھاری سرکاری بجٹ کے باوجود ہسپتالوں میں ضروری ادویات میسر نہیں جو آئین کے آرٹیکل 9 (حقِ زندگی) اور 25 ( مساوی حقوق) کی خلاف ورزی ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تمام ضروری ادویات فوری طور پر فراہم کرنے کا حکم دے اور ادویات کے اسٹاک اور فراہمی کی موثر نگرانی کے لیے ایک ہائی پاور کمیٹی تشکیل دی جائے۔