لاہور ہائیکورٹ میں غوطہ خور شہری نے ملٹی نیشنل کمپنی سے کروڑوں روپے معاوضہ وصولی کیلئے درخواست دائر کردی

71
لاہور ہائیکورٹ،33 نئے سول ججز کم مجسٹریٹس کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور۔12نومبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں پاکستانی غوطہ خور نے ملٹی نیشنل کمپنی سے کروڑوں روپے معاوضہ وصولی کیلئے درخواست دائر کردی ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ڈائیو انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن میں بطور غوطہ خور ملازمت اختیار کی ،کمپنی کے ساتھ ماہانہ دو ہزار امریکی ڈالر معاوضہ طے ہوا ،درخواست گزار دوران ملازمت حادثے میں شدید زخمی ہوا،

عراق اور پاکستانی ہسپتالوں میں زیر علاج رہنے کی رسیدیں لف ہیں ،دو کروڑ 32 لاکھ روپے میڈیکل کے اخراجات آئے ہیں ،2016 سے کمپنی نے درخواست گزار کو تنخواہیں بھی ادا نہیں کیں ،عالمی کنونشنز کے تحت کمپنی علاج اور تنخواہیں دینے کی پابند ہے ،

وزارت خارجہ، ڈائیو انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن سمیت متعلقہ حکام کو درخواستیں دی ہیں ،عدالت وزارت خارجہ کو ڈائیو کمپنی ہیڈ آفس کو درخواست بھیجنے کا حکم دے ،استدعا ہے کہ عدالت کمپنی کو دو کروڑ 32 لاکھ روپے علاج اور تنخواہیں دینے کا حکم دے ۔