لاہور۔12جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ گنتی کے نوٹیفیکیشن کیخلاف سنی اتحاد کونسل کے ممبر صوبائی اسمبلی احمر رشید بھٹی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کروانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ،
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عام انتخابات کی 8 فروری 2024کو پولنگ ہوئی، درخواست گزار فارم 45کے نتیجے کے مطابق 29390ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوا،شہزادنذیر نے 28427ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے،الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو کامیاب قرار دیا،ناکام امیدوار نے کسی طرح کی شکایت جمع نہیں کروائی،انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ناکام امیدوار کی درخواست پر دوبارہ گنتی کے نوٹس جاری کر دئیے گئے،انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کے نوٹس جاری نہیں کر سکتا لہذٰااستدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ گنتی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔