لاہور۔19مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے غیرت کے نام پر قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم واصف سعید کو سات سال بعد بری کر دیا۔جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج، پولیس کارروائی اور پوسٹ مارٹم میں تاخیر نے مقدمے کو کمزور کیا ۔عدالت نے قرار دیا کہ ایف آئی آر، تفتیش اور پوسٹمارٹم میں تاخیر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اندھا قتل تھا۔ مدعی اور گواہوں کے بیانات میں بھی تضادات پائے گئے۔ عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے واصف کی رہائی کا حکم دے دیا۔