مونٹی کارلو۔19مارچ (اے پی پی):مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ 6 اپریل سےمناکو میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کا 118 واں ایڈیشن ہوگا جو مونٹی کارلو کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔ اے ٹی پی …
مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ 6اپریل سے مناکو میں شروع ہوگا

مزید خبریں
مونٹی کارلو۔19مارچ (اے پی پی):مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ 6 اپریل سےمناکو میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کا 118 واں ایڈیشن ہوگا جو مونٹی کارلو کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔ اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔
ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلو ں میں یونانی نامور ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ ڈبلز مقابلوں میں سینڈر گیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جوران ولگین پر مشتمل بیلجیئم کی جوڑی اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔ ٹورنامنٹ 6 اپریل سے شروع ہوکر 13 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔








