لاہور۔28فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پرنسپل سیٹ پرمقدمات کی سماعت کے لیے نیا نظرِثانی شدہ روسٹر جاری کر دیا ہے،جس کا اطلاق 2 مارچ تا2 مئی تک ہوگا۔روسٹر چیف جسٹس کے حکم پر جاری کیا گیا جس کے مطابق مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لیے متعدد ڈویژن بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ڈویژن بنچ نمبر 1چیف جسٹس اور جسٹس ابہر گل خان تمام نوعیت کے مقدمات کی سماعت …
لاہور ہائیکورٹ کا پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کیلئے نیا نظرثانی شدہ روسٹر جاری

مزید خبریں
لاہور۔28فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پرنسپل سیٹ پرمقدمات کی سماعت کے لیے نیا نظرِثانی شدہ روسٹر جاری کر دیا ہے،جس کا اطلاق 2 مارچ تا2 مئی تک ہوگا۔روسٹر چیف جسٹس کے حکم پر جاری کیا گیا جس کے مطابق مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لیے متعدد ڈویژن بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ڈویژن بنچ نمبر 1چیف جسٹس اور جسٹس ابہر گل خان تمام نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔اسی طرح ڈویژن بنچ نمبر 2 جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ملک جاوید اقبال وینس ٹیکس، کمرشل و متعلقہ آئینی اپیلوں،ڈویژن بنچ نمبر3 جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس سردار اکبر علی نیب، انسداد دہشت گردی اپیلوں و آئینی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
ڈویژن بنچ نمبر 4 جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس مزمل اختر شبیر سول ریگولر فرسٹ اپیلوں اور اس سے متعلقہ معاملات پر سماعت کریں گے۔اسی طرح ڈویژن بنچ نمبر5 جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس سید احسن رضا کاظمی سول اپیلوں، فیملی لاء وغیرہ کے کیسز کی سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر 6 جسٹس شہر ام سرور چوہدری اور جسٹس محمد جواد ظفر قتل ریفرنسز، فوجداری اپیلوں و متعلقہ امور،ڈویژن بنچ نمبر7 جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ منشیات سے متعلق اپیلوں اور ضمانت کے مقدمات،ڈویژن بنچ نمبر 8 جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق ٹیکس ریفرنسز اور بینکاری معاملات اورڈویژن بنچ نمبر 9جسٹس ملک محمد اویس خالد و جسٹس چوہدری سلطان محمود سول نوعیت کی اپیلیں سنیں گے۔
روسٹر کے تحت چیف جسٹس سمیت 27 ججز سنگل بنچ کے طور پر بھی مختلف نوعیت کی درخواستوں اور مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بعض ججز کی دستیابی مخصوص تاریخوں تک محدود رکھی گئی ہے، جن میں جسٹس شجاعت علی خان 22 اپریل تک، جسٹس اسجد جاوید گھرال29 اپریل ،جسٹس انوار حسین 5 اپریل تک اور دوبارہ 21 اپریل سے دستیاب ہوں گے۔
اوقاتِ کار اور طریقہ سماعت روسٹر میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈویژن بنچز پیر سے جمعرات تک کام کریں گے۔ڈویژن بنچ نمبر 2 اور 8 پیر سے جمعہ تک صبح 9 بجے سے 11:30 بجے تک مقدمات کی سماعت کریں گے۔رجسٹرار آفس کے مطابق یہ روسٹر چیف جسٹس کی منظوری سے جاری اور نیا شیڈول آئندہ دو ماہ کے دوران مقدمات کی سماعت کو منظم و موثر بنانے کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔








