لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں تیز ہوائوں و گر ج چمک کے سا تھ بارش کا امکان

187
weather in Lahore
weather in Lahore

لاہور۔29جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں تیز ہوائوں و گر ج چمک کے سا تھ مزید بارش کی توقع ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گی۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور سمیت شمال مشرقی علاقوں میں بارش ہو ئی تاہم صوبہ کے باقی حصوں میں موسم گرم اور حبس رہی۔پنجاب میں سب سے زیادہ بارش سیا لکوٹ میں(ایئر پورٹ55 ملی میٹر،سٹی15،لاہور ایئر پورٹ18،سٹی55 ، گوجرانوالہ11 اور منڈی بہا ئوالدین میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح99 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں ریونیو سوسائٹی میں124،یو ایم ٹی105،سید مراتب علی روڈ پر110،ٹھو کر نیا ز بیگ102، آرک ون اسٹیشن117، شاہرا قائد اعظم 94 ،جو ہر ٹا ئون 93،یو ایس قونصلیٹ 110، سی آر پی آفس99،عسکری ٹین 103 اور پاکستان انجینئرنگ132 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔