لبنانی حکام نے لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے پر عائدسفری پابندی ختم کر دی

بیروت۔7نومبر (اے پی پی):لبنانی حکام نے لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے ہانيبال معمر القذافی پر عائد سفری پابندی ختم کر دی ہے اوران کی ضمانت کی رقم میں بھی تخفیف کردی ہے تاکہ ان کی رہائی کی راہ ہموار ہو سکے۔یہ بات عدالتی حکام اور معمر قذافی کے بیٹے کے وکلا نے بتائی ۔ العربیہ کے مطابق یہ فیصلہ عدالتی حکام نے کیا ہے۔ اس سے قبل …

بیروت۔7نومبر (اے پی پی):لبنانی حکام نے لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے ہانيبال معمر القذافی پر عائد سفری پابندی ختم کر دی ہے اوران کی ضمانت کی رقم میں بھی تخفیف کردی ہے تاکہ ان کی رہائی کی راہ ہموار ہو سکے۔یہ بات عدالتی حکام اور معمر قذافی کے بیٹے کے وکلا نے بتائی ۔ العربیہ کے مطابق یہ فیصلہ عدالتی حکام نے کیا ہے۔

اس سے قبل لیبیا کے ایک وفد نے لبنان کا دورہ کیا اور اس رہائی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی۔ اکتوبر کے وسط میں لبنانی جج نےہانيبال معمر القذافی کو 11ملین ڈالر کی رقم کے بدلے رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم یہ پابندی پھر بھی عائد رکھی تھی کہ رہائی کے باوجود وہ لبنان سے باہر نہیں جا سکیں گے۔ ہانيبال معمر القذافی نے اپنے وکلا کے ذریعے ہمیشہ یہی مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کے پاس اتنی بڑی رقم نہیں ہے۔ اس لیے اس طرح کی ضمانتی رقم کے بغیر ہی اسے ملک سے جانے دیا جائے۔

اب لبنانی جج نے اس کی ضمانتی رقم میں 80 ارب لبنانی پاؤنڈ کمی کر کے زر ضمانت 9 لاکھ ڈالر کر دی ہے۔ نئے فیصلے کے مطابق وہ زر ضمانت ادا کر کے ملک سے باہر جہاں چاہیں جا سکیں گے۔ امید ہے اب ہانيبال معمر القذافی لبنان سے اپنے خاندان کے باقی افراد کے پاس چلے جائیں گے۔وہ گزشتہ دس سال سے لبنان میں قید تھے مگر اس دوران ان پر کسی الزام کے تحت کوئی مقدمہ نہیں چلایا گیا ہے۔

شروع میں ان پر شیعہ عالم موسی الصدر کے 1978 میں لیبیا کے دورے کے دوران لاپتہ ہونے میں ملو ث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا تاہم اس وقت ہانیبال معمر قذافی کی صرف تین سال تھی۔ دو سال قبل ہانیبال معمر قذافی کی جیل میں بھوک ہڑتال کے باعث صحت بگڑ جانے پر کچھ وقت کے لیے رہابھی کیا گیا تھا۔