واشنگٹن ۔24اکتوبر (اے پی پی):امریکا نے اسرائیل کو آگاہ کیا ہے کہ لبنان کی فوج پر اس کے حملوں سے امریکا کو تشویش ہے اور زور دیا کہ لبنانی فوج اور وہاں موجود اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
رائٹرز نے امریکی محکمہ دفاع کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ سے گفتگو کے دوران کہا کہ اسرائیل کے لبنان کی مسلح افواج کے پر حملوں پر گہری تشویش ہے ، اسرائیل لبنانی فوج اور اقوام متحدہ کی وہاں تعینات عبوری فورس کاتحفط یقینی بنائے ۔
لائیڈ آسٹن نے یوو گیلنٹ کو بتایا کہ امریکاایریز راہداری کے ذریعے شمالی غزہ میں امداد کی ترسیل کا خیرمقدم کرتا ہے اور زور دیا کہ وہاں کی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں۔