دمشق۔24اکتوبر (اے پی پی):اسرائیل نے شام کےدارالحکومت دمشق میں 2 مقامات اور وسطی صوبہ حمص میں ایک فوجی مقام پر فضائی حملے کیے، جس میں ایک شامی فوجی شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق شام کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے یہ حملے جمعرات کی صبح مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں اور شمالی لبنان کی سمت سے کئے ، جس میں دمشق کے علاقے کفر …
شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں فوجی اہلکار شہید ، 7 زخمی

مزید خبریں
دمشق۔24اکتوبر (اے پی پی):اسرائیل نے شام کےدارالحکومت دمشق میں 2 مقامات اور وسطی صوبہ حمص میں ایک فوجی مقام پر فضائی حملے کیے، جس میں ایک شامی فوجی شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔
شنہوا کے مطابق شام کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے یہ حملے جمعرات کی صبح مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں اور شمالی لبنان کی سمت سے کئے ، جس میں دمشق کے علاقے کفر سوسا میں دو مقامات اور حمص کے دیہی علاقوں میں ایک فوجی جگہ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شامی فوجی شہید اور 7 زخمی ہو گئے جبکہ حملوں سے مادی نقصان بھی ہوا ہے۔
اس سے قبل دمشق میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ کفر سوسا میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔








